قندھار : شادی کی تقریب میں دھماکہ‘ 40 ہلاک‘ 73 زخمی

قندھار : شادی کی تقریب میں دھماکہ‘ 40 ہلاک‘ 73 زخمی
new-blast-kandaharقندھار (ریڈیو مانیٹرنگ + اے ایف پی) افغانستان کے شہر قندھار میں ایک شادی کی تقریب میں خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 73 افراد زخمی ہوئے۔ امدادی ٹیموں نے پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔

دھماکہ ننگرہار کے ضلع ارغنداب میں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک پتہ نہیں چل سکا کہ یہ بم دھماکہ تھا یا خودکش حملہ ۔
دریں اثنا قندھار میں امریکی خصوصی فورسز نے طالبان سے نبٹنے کے لئے دیہاتیوں کو تربیت دینا شروع کر دی ہے۔ بریگیڈئر جنرل بن ہاجز نے بتایا کہ ان کے پاس اتنی فورس نہیں ہے کہ ہر افغان شہری کی حفاظت کی جائے اس لئے دیہاتیوں کو اسلحہ کی تربیت اور نقد رقم بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملیشیا تیار کرنا نہیں چاہتے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں