القاعدہ کی معاونت کا الزام،پاکستانی نژاد امریکی شہری کو15 سال قید کی سزا

القاعدہ کی معاونت کا الزام،پاکستانی نژاد امریکی شہری کو15 سال قید کی سزا
fahad-hashmiنیویارک (ايجنسياں) امریکی عدالت نے پاکستانی نژاد امریکی شہری سید فہد ہاشمی کو القاعدہ کی معاونت کرنے کے الزام میں 15 سال قید کی سزا سنادی ۔

نیویارک کے شہر مین ہیتھن کی عدالت نے30 سالہ سید فہد ہاشمی کو القاعدہ کی معاونت کرنے کے الزام میں 180 مہینے قید کی سزا سنادی ہے۔امریکی جج کا کہنا تھا کہ جیسا کہ حکومت نے نشاندہی کی ہے فہد ہاشمی جانتا تھا کہ وہ کیا کررہا ہے اور اس نے اپنے اپارٹمنٹ میں کیا رکھاہے اور اسے کہاں پہنچانا ہے۔
امریکی وزارت قانون کا کہنا ہے کہ فہد ہاشمی پر دہشت گردوں کی معاونت کرنے کے الزام میں 27 اپریل کو فرد جرم عائد کردیا گیا تھا۔ جب کہ امریکی اٹارنی کا کہنا ہے فہد ہاشمی کو اس کے جرم کی پاداش میں سزا دی گئی ہے اور دہشت گردوں کی معاونت کرنے والوں کوانصاف کے کٹہرے تک لایا جائے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق سید فہد ہاشمی نے اپریل میں دوران سماعت اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سید فہد ہاشی کو سال2006 میں لندن سے پاکستان جاتے ہوئے سال ہیتھرو ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد اسے امریکا منتقل کردیاگیا۔ایمنیسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سید فہد ہاشمی کو ٹرائل سے قبل حراست میں رکھا گیا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں