افغانستان: دس نیٹو فوجی، دو غیرملکی اہلکار ہلاک

افغانستان: دس نیٹو فوجی، دو غیرملکی اہلکار ہلاک
killing-natoقندھار(ايجنسياں) افغانستان میں مختلف واقعات میں سات امریکیوں سمیت دس نیٹو فوجی مارے گئے۔ خودکش حملے میں دو غیرملکی سیکورٹی کنٹریکٹرز بھی ہلاک ہوئے۔

افغانستان میں موجود اتحادی فوج کے لئے چھ جون دو ہزار دس کا دن انتہائی اندوہناک رہا کہ ایک ہی دن میں اس کے دس اہلکار مارے گئے۔ مشرقی افغانستان میں پانچ امریکی اہلکار طالبان کی کارروائیوں کا نشانہ بنے۔ دو امریکی فوجی جنوبی افغانستان کے علاقے قندھار میں مارے گئے۔
نیٹو کے تین اہلکار سڑک کے کنارے نصب بم کا نشانہ بنے۔ قندھار میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے میں ایک امریکی ٹھیکیدار ماراگیا۔ اس حملے میں ایک اور غیرملکی شخص بھی ہلاک ہوا۔ افغان پولیس کے مطابق پولیس ٹریننگ سینٹر پر تین خودکش حملہ آوروں نے حملہ کیا۔ ایک حملہ آور نے خود کو بیرونی دیوار سے ٹکرایا جبکہ دو نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور مارے گئے۔ حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں