موغادیشو (ايجنسياں) صومالیہ کی عبوری حکومت کے تین وزراء نے ملک میں امن و امان کی بحالی میں ناکامی پر عہدوں سے استعفیٰ دیدیا۔ مستعفی ہونیوالوں میں وزیر دفاع شیخ یوسف محمد، وزیر ہائر ایجوکیشن محمد عبداللہ عمر اور صدارتی وزیر حسن معلم محمود شامل ہیں۔
وزیر دفاع شیخ محمد یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبوری حکومت نے ملک میں امن و امان کی بحالی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا جو وعدہ کیا تھا وہ اس میں ناکام ثابت ہوئی ہے اور اس کے بعد ان کا اپنے عہدے پر برقرار رہنا بلا جواز ہے۔
حکومتی ترجمان نے بتایا کہ ریاستی وزیراعلیٰ اور وزیر صدارتی محل کے استعفے موصول ہو گئے ہیں۔
واضح رہے گزشتہ 19 برس سے صومالیہ میں کوئی مرکزی حکومت نہیں اور ملک کے جنوبی علاقوں پر الشباب اور حزب اسلام کے جنگجوؤں کا قبضہ ہے جبکہ دارالحکومت موغادیشو پر قبضہ کیلئے بھی سرکاری فوج کے ساتھ ان کی شدید لڑائی جاری ہے۔

آپ کی رائے