افریقی یونین امن فوج کے ترجمان نے موغا دیشو میں صحافیوں کو بتایا کہ دارالحکومت کے شمالی علاقے میں امن فوج اور اسلامی ملیشیا کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں امن فوج کے دو فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کا تعلق یوگنڈا سے تھا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تین روز قبل دارالحکومت میں ہونے والی جھڑپوں میں 26 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان جھڑپوں کے بعد امن فوج نے کارروائی کی ہے اور دارالحکومت کے شمالی علاقے پر اپنا کنٹرول مستحکم کر لیا ہے۔

آپ کی رائے