انقرہ/دمشق (ایجنسیاں) ترک وزیر خارجہ احمد داٶد اوغلو نے دمشق میں مقیم حماس کے سربراہ خالد مشعل سے ملاقات کی ہے جس میں حماس اور فتح کے درمیان اختلافات اور غزہ کی ناکہ بندی کے حوالے ختم کرانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
کراچی (جنگ نیوز) افغانستان کے مستقبل سے متعلق کابل میں ہونیوالی ڈونرز کانفرنس اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کیے بغیر اختتام پذیر ہوگئی۔
انقرہ (اے ایف پی)ترکی میں 2003 ءمیں حکومت کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 4 سابق فوجی کمانڈروں سمیت 200 افراد پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
کابل (ایجنسیاں) سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت افغان دارلحکومت کابل میں ہونے والی لینڈ مارک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر حامد کرزئی نے اعلان کیا ہے کہ افغان عوام سنہ 2014 تک ملک کے تمام 34 صوبوں میں سیکیورٹی کے انتظامات خود سنبھالنا چاہتے ہیں۔
موصل (ايجنسياں) عراق کےشہرموصل میں ایک خودکش حملےمیں برطانوی کمپنی کےچارکارکن ہلاک ہوگئےہيں۔
دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کی حکومت نے یونیورسٹیوں میں خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی ہے۔
فیصل آباد ( جنگ نیوز / مانیٹرنگ سیل )فیصل آباد میں توہین رسالت کے مقدمے میں ملوث 2 ملزمان کو ضلع کچہری میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ فائرنگ سے پولیس انسپکٹر شدید زخمی ہو گیا۔
غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین) غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت. حماس. کی حکومت کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے لیبیائی لیڈر معمرقذافی کو غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے بعد پیدا صورت حال سے آگاہی کے لیے شہر کے دورے کی دعوت دی ہے.
اسلام آباد(العربیہ) پاکستان اور افغانستان نے دو طرفہ تجارت کے معاہد ے، افغان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ (اے پی ٹی ٹی)، سے متعلق تمام بڑے اختلافی امور طے کر لیے ہیں اور اس بارے میں دونوں ملکوں کے وفود نے اتوار کو ایک دستاویز پر دستخط کر دیے ہیں۔
بغداد (اے پی پی،اے ایف پی)عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں القاعدہ مخالف ملیشیا کی خصوصی فورس کے اہلکاروں پر خودکش کار بم حملے میں 45اہلکار ہلاک اور 41 زخمی ہوگئے ہیں،بعض شدید زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،ہلاک شدگان کا تعلق امریکا کی طرف سے قائم کی گئی فوج کی خصوصی […]