ہلمند میںآپریشن کے دوران 63 قبائلی ہلاک، بم دھماکے میں امریکی فوجی ماراگیا

ہلمند میںآپریشن کے دوران 63 قبائلی ہلاک، بم دھماکے میں امریکی فوجی ماراگیا
aus-troopsکابل (اے ایف پی / اے پی پی) افغان صوبے ہلمند میں افغان اور اتحادی فوجیوں کے مشترکہ آپریشن کے دوران 63 افغان قبائلی ہلاک ہوگئے جبکہ 16 ٹن سے زائد منشیات قبضے میں لے لی گئی۔

دوسری جانب شمالی افغانستان میں ایک اور کارروائی میں 14 طالبان جنگجو مارے گئے جبکہ بم پھٹنے سے ایک امریکی فوجی بھی مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افغانستان میں افغان اور اتحادی فوج کے مشترکہ آپریشن میں 63 افغان قبائلی ہلاک ہوگئے ہیں جن کے قبضے سے 16 ٹن سے زائد منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج آپریشن مکمل ہوگیا ہے اور اس دوران افیون کو ہیروئن میں بدلے کے 2 کارخانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ ادھرامریکی فوج کے ترجمان میجر جنرل مائیکل دوبے نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بگرام ایئر بیس کے قریب بم دھماکے میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا۔
دریں اثناء بین الاقوامی سلامتی معاون فورس ایساف کی طرف سے کابل میں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قندھار میں آپریشن کے دوران 2 افغان شہریوں جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی، کو غلط فہمی کی بنیاد پر اتحادی فوج نے ہلاک کیا تھا۔ بیان کے مطابق اس کارروائی میں طالبان کے ایک اہم کمانڈر کو حراست میں لیا گیا تھا۔ بیان کے مطابق اس واقعہ کی مزید تحقیقات ہورہی ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں