کوئٹہ میں لا پتہ بلوچ ڈاکٹروں کی عدم بازیابی کیخلاف احتجاج

کوئٹہ میں لا پتہ بلوچ ڈاکٹروں کی عدم بازیابی کیخلاف احتجاج
quetta-mapکوئٹہ(خبررساں ادارے) کوئٹہ میں تین لاپتہ بلوچ ڈاکڑوں کی عدم بازیابی کیخلاف ڈاکڑوں کااحتجاج تاحال جاری ہے جس کے باعث مریضوں کو علاج معالجے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ پی ایم اے کی جانب سے پانچ جولائی کو جنرل پارٹی کا جالس ہو گا جس میں ائیندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اوربلوچ ڈاکڑز فورم کی اپیل پرڈاکڑنسیم بلوچ،ڈاکٹر دین محمد بلوچ اورڈاکڑاکبرمری کی بازیابی کیلئے سول ہسپتال اوربولان میڈیکل کمپلیکس سمیت بلوچستان کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکڑوں اور دیگر طبی عملے کا احتجاج جاری ہے۔اس موقع پر تین گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال کرتے ہوئے او پی ڈی کابائیکاٹ کیا۔
جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے پی ایم اے اور بلوچ ڈاکڑز فورم کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ پانچ جولائی کو کوئٹہ میں جنرل پارٹی کا اجلاس ہو گا جس میں احتجاج کا ائیندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ اگرتینوں لاپتہ بلوچ ڈاکڑوں کو بازیاب نہیں کیاگیا پورے بلوچستان کے ہسپتالوں میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کی جائے گی۔
کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ڈاکڑوں کی ہڑتال سے شہراوراندرون صوبے سے آنے والے مریضوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں