کوئٹہ (خبررساں ادارے)قوم پرست سیاسی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری حبیب جالب کے قتل کے خلاف جمعرات کو صوبائی دارالحکومت میں جزوی ہڑتال ہے جب کہ کوئٹہ کو ملک کے دیگر علاقوں سے ملانے والی شاہراہوں کو مظاہرین نے بند کر رکھا ہے۔
كابل (ايجنسياں) افغانستان میں پانچ مزید امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں افغانستان میں نیٹو کے ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد بارہ تک پہنچ گئی ہے۔
خطیب اہل سنت زاہدان حضرت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے تقریب ختم بخاری وتقسیم اسناد دارالعلوم زاہدان، ایران کے گزشتہ سالوں میں انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اس سال بعض مسائل اور سرکاری رکاوٹوں کی وجہ سے ہمیں تقریب ایک دن تک محدود کرنی پڑی۔ گزشتہ سالوں میں اکثر ایسا ہوتا تھا کہ […]
زاہدان(سنی آن لائن)ایران کے سب سے بڑے دینی ادارہ دارالعلوم زاہدان کے فارغ التحصیل طلبہ وطالبات کے اعزازمیں منعقد تقریب دستاربندی وختم بخاری جمعرات صبح، مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے شروع اور عشاء تک ختم ہوئی۔
زاہدان(سنی آن لائن)دارالعلوم زاہدان کے سالانہ جلسہ دستاربندی وتقسیم اسناد کی مدت محدود ہوگئی ہے۔ کمیٹی برائے انعقاد تقاریب دارالعلوم زاہدان کے جاری بیان کے مطابق اس سال تقریب ختم بخاری شریف وجلسہ دستاربندی صرف جمعرات 26رجب بمطابق 8جولائی2010ء کو منعقد ہوگی۔
انقرہ، تل ابیب( اے ایف پی/رائٹرز) ترکی نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ کے محصورین کیلئے امداد لے جانے والے بحری قافلے فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی معافی نہیں مانگی تو وہ اس سے تمام سفارتی تعلقات ختم کردے گا۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ امریکا جب طالبان سے مذاکرات کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں کر سکتے۔
بغداد (ايجنسياں) امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہمیشہ رہنے نہیں آئے۔ افغان رہنما ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے آگے بڑھیں جبکہ سابق صدارتی امیدوار سینیٹر جان میک کین کا کہنا ہے کہ افغانستان سے فوجی انخلا کا ٹائم ٹیبل حالات سے مشروط ہونا چاہیے۔
ریاض(ایکنا) اسلامی تحقيقاتی اسمبلی الازہر نے “الازہر للسنۃ والسيرہ النبویہ “سنٹر كو مزيد متحرك بنانے كی غرض سے اس سنٹر كو سنت نبوی صلی الله علیه وسلم كی خدمت كے بين الاقوامی سنٹر میں تبديل كرنے كی تائيد كر دی ہے۔
لاہور(خبریں) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ محمد شریف نے کہاہے کہ پولیس سانحہ داتادربار میں ملوث اصل ملزمان کو گرفتارکرنے کےلئے کارروائی کرے اور داتادربار پر حملےمیں بلیک واٹر کے ملوث ہونے کی بھی تحقیقات کی جائیں ۔