کانگو:آئل ٹینکر میں دھماکہ، ہلاکتیں 250سے زیادہ ہوگئی

کانگو:آئل ٹینکر میں دھماکہ، ہلاکتیں 250سے زیادہ ہوگئی
congoکنشاسا (خبررساں ادارے) کانگو میں آئل ٹینکر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دو سو پچاس سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں.

ہلاک ہونے والے افراد میں اکسٹھ بچے اور چھتیس خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیو ں اور ہلاک ہونے والے افراد کو اقوام متحدہ کے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے نکالا جا رہا ہے۔ امدادی کارروائیوں میں پاکستان کی پانچ دستے بھی شامل ہیں۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹینکر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جو تنزانیہ سے آتے ہوئےالٹ گیا۔ ٹینکر الٹنے سے تمام تیل بہہ کر قریبی گاؤں میں بھی پھیل گیا۔ تیل بہہ جانے سے آگر بھڑک اٹھی جس نے پورے گاؤں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں