مسجد و مزارات کی بے حرمتی کرنیوالے مسلمان نہیں، علماء

مسجد و مزارات کی بے حرمتی کرنیوالے مسلمان نہیں، علماء
lahore-blast-mazarکراچی(ايجنسياں) ملک کے ممتاز علماء نے کہا ہے کہ لاہور میں امام الاولیاء حضرت علی ہجویری کے مزار پر دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

دارالعلوم کراچی سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں مفتی رفیع عثمانی، مفتی تقی عثمانی، ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، مولانا قاری محمد حنیف جالندھری اور مولانا سلیم اللہ خان مولانا راحت علی ہاشمی اوردیگر علماء نے کہا کہ مسجد و مزارات کی بے حرمتی کرکے بیسیوں انسانوں کی جان لینا اور سیکڑوں کو زخمی کردینا کسی مسلمان کا کام نہیں۔ درحقیقت ان انسانیت سوز اقدامات کے ذریعے ملک میں امن و امان کی صورت حال کو تباہ کرنے اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی مکروہ سازش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سازش کو بیرونی اسلام دشمن طاقتوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ حکومت کا فرض ہے اس سازش کے کرداروں کو منظر عام پر لاکر انہیں سامان عبرت بنائے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی اپنے اتحاد، عزم اور حوصلے سے اس سازش کو ناکام بنادیں۔

ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، او آئی سی

ادھر اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے کہا ہے کہ لاہور میں بزرگ دین اور صوفی حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر حملہ کرنے والے ’’اسلام کے دشمن ‘‘ ہیں۔
گزشتہ روز او آئی سی کے سیکریٹری جنرل اکمل الدین احسان اوغلو نے داتا دربار پر خود کش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک دہشت گرد حملے کے مرتکب افراد انسانیت اور اسلام کے کھلے دشمن ہیں اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہئے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں