افغانستان ناٹو پر فدائی حملہ‘2 اتحادی فوجیوں سمیت21 ہلاک

افغانستان ناٹو پر فدائی حملہ‘2 اتحادی فوجیوں سمیت21 ہلاک
nato-killed-afghanکابل(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن) افغان صوبے پکتیا میں اتحادی فوجی اڈے کے قریب خودکش حملے میں2ناٹو فوجیوں سمیت21 افراد اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ لوگر میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں7اہلکار مارے گئے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

افغان حکام کے مطابق دھماکا پکتیا کے گردیز ضلع میں افغان فوجی اڈے کے قریب ہوا۔ یہ اڈہ اتحادی فوج کے زیر استعمال تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق اس دھماکے میں 19 افراد ہلاک اور 19زخمی ہوگئے ہیں۔
ادھر طالبان ترجمان نے فون پر برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایک طالبان مجاہد نے فوجی اڈے پر خودکش حملہ کرکی19 اتحادیوں کوہلاک کیا۔
افغانستان میں اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گردیز میں ایک فوجی بیس کے باہر ہونے والے بم دھماکے میں ناٹو کے 2 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس دھماکے میں 6 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
صوبے پکتیا کے دارالحکومت گردیز میں ہونے والا یہ دھماکا جس علاقے میں ہوا وہاں پر مقامی تاجر ناٹوفوج اور افغان فوج کو سامان بیچتے ہیں۔ترجمان نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شہریت کے بارے میں نہیں بتایا لیکن گردیز میں موجود غیر ملکی فوجیوں میں اکثریت امریکی فوجیوں کی ہے۔
دوسری جانب طالبان کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ یہ حملہ ان کے ایک خودکش بمبار نے کیا ہے۔صوبائی حکومت کے ترجمان روح اللہ سیمون کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 2 دکان دار ہلاک اور 18 افراد زخمی ہوگئے ۔
ادھر وسطی صوبہ لوگر میں واقع ایک پولیس چیک پوسٹ پر طالبان کے ایک حملے میں 7 افغان پولیس اہلکارہلاک ہو گئے۔ ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر حملے کی تصدیق کی ہے تاہم اس نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں