ڈیڑھ لاکھ بلوچ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے، مہران بلوچ کا یورپی پارلیمنٹ سے خطاب

ڈیڑھ لاکھ بلوچ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے، مہران بلوچ کا یورپی پارلیمنٹ سے خطاب
mehran-balochبرسلز (جنگ نیوز) اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں بلوچ نمائندہ مہران بلوچ نے یورپین پارلیمنٹ کے ارکان سے کہا ہے کہ پاک فوج نے بلوچستان میں آبنائے ہرمز پر تین اسٹریٹجک اہمیت کے مقامات کوہلو، سوئی اور گوادر میں تین فوجی چھاؤنیاں تعمیر کرنے کی تجویز دی ہے۔

آبنائے ہرمز وہ مقام ہے جہاں مشرق وسطیٰ سے مغربی کرّہ ارض کو جانے والا دنیا کا 40 فیصد آئل گذرتا ہے۔
مہران نے الزام عائد کیا کہ سقوط ڈھاکہ کے بعد اسٹبلشمنٹ نے زیادہ جارحانہ کردار اختیار کرلیا ہے اور وہ کسی بھی مخالفانہ آواز کو دبانے میں یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے مارچ 2005 میں شروع ہونے والے حالیہ آپریشن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ 150,000 بلوچ اپنا گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہوگئے جو کہ پنجاب اور سندھ کے مختلف آئی ڈی پی کیمپون میں اور پڑوسی افغانستان میں رہ رہے ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزیوں میں سے ایک بلوچستان میں جبری گمشدگی ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں