دمشق(مرکزاطلاعات فلسطین) اسلامی تحریک مزاحمت. حماس. کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے محمود عباس اور فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل سے امن مذاکرات کو”فضول اور بے کار مشق” قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا ہے. خالد مشعل کا کہنا ہے کہ فلسطین ہماری سرزمین ہے جس پر صہیونی دشمن کا کوئی حق نہیں. […]
میرانشاہ(اے ایف پی)تحریک طالبان پاکستان نے منگل کو حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں سیلاب سے متاثرہ افرادکے لئے امریکا سے امداد لینامستردکردیے،اگرایسا کیا گیا تو ہم حکومت پاکستان کو2کروڑڈالر سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے دے سکتے ہیں۔
مقبوضہ بیت المقدس،استنبول(رائٹر) ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤد اوگلو نے منگل کے روز کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کیلئے امداد لے جانے والے قافلے پر حملہ اور صیہونی جارحیت کے نتیجے میں 9رضاکاروں فکے قتل کی ذمہ داری قبول کرے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فریڈم فلوٹیلا پر کارروائی […]
زاہدان(سنی آن لائن) خطے میں انتشار وبدامنی کا ایک بڑا سبب بعض حکومت کے حامی ذرائع ابلاغ کا فرقہ واریت پرمبنی رویہ ہے، ایرانی بلوچستان کے شہر زاہدان میں سنی عوام سے بات کرتے ہوئے مولاناعبدالحمید نے یہ بات کہی۔
اسلام آباد (العربیہ۔ایجنسیاں) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے ایک کروڑ اڑتیس لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس کی تباہ کاریاں دسمبر 2004ء کے سونامی طوفان سے بڑھ گئی ہیں جبکہ متاثرین بر وقت امداد نہ ملنے کی وجہ سے حکومت پر اپنے غم و غصے کا اظہار […]
لاہور (انٹرنیشنل ڈیسک) ماسکو میں اس وقت 20 لاکھ مسلمان آباد ہیں جہاں حکام نے صرف 3 مساجد بنانے کی اجازت دے رکھی ہے۔ یہ بات ہیڈ امام الدار الیوتدنیوف نے بتائی۔
کابل (آئی این پی/اے ایف پی) پاک افغان سرحد کے ساتھ ملحقہ صوبہ پکتیکا کی تحصیل گیان میں افغان طالبان نے 3 اڈوں پر حملے کرکے24 اتحادی و افغان فوجیوں کو ہلاک اور متعدد زخمی کردئیے، 3 کو یرغمال بنا لیا۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔
لاہور/جام پور/سکھر/اسلام آباد (ایجنسیاں) سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں جبکہ بارشوں کے نئے سلسلے نے خیبر پی کے میں پھر زبردست تباہی مچا دی، سینکڑوں گھر ملیامیٹ ہوگئے، دریائے سندھ پر بند ٹوٹنے سے پنجاب اور سندھ کے مزید کئی علاقے زیر آب آگئے، ڈیرہ غازی خان کا ملک بھر سے رابطہ منقطع ہوگیا، […]
کابل (جنگ نیوز) جنوبی افغانستان میں طالبان کے نیٹو افواج پر حملوں اور بم دھماکوں کے نتیجے میں3امریکی فوجیوں سمیت5 اتحادی فوجی ہلاک جبکہ 3 شدید زخمیوں میں سے2کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
سرینگر (ایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 9روز سے نافذ کرفیو میں جزوی طور پرنرمی کی گئی ہے۔ وادی بھر میں ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں گزشہ9روز کے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد31 ہو گئی ہے۔