توہین رسالت قانون میں ترمیم کرنے والے یہود و نصاریٰ کے آلہ کار ہیں ‘جمعیت

توہین رسالت قانون میں ترمیم کرنے والے یہود و نصاریٰ کے آلہ کار ہیں ‘جمعیت
masjid-nabwiکراچی (اسٹاف رپورٹر )اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم سمیع اﷲ حسینی نے کہا ہے کہ توہین رسالت قانون میں ترمیم کی ناپاک جسارت کرنے والے یہود و نصاری کے آلہ کار ہیں۔

توہین رسالت قانون میں ترمیم کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی اگر کسی نے قانون ناموس رسالت کو ختم کرنے کی کوشش کی توطلباءآہنی دیوار ثابت ہونگے۔ ملعونہ آسیہ کو بچانے کے بجائے حکمران غیرت ایمانی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے عافیہ کی واپسی کیلئے کوششیں کریں۔
انہوں نے کہاکہ اسلام کے نام پر بننے والی مملکت میں ایک جانب بسنت ، ویلنٹائن ڈے اور دیگر خرافات کے ذریعے غیر اسلامی شعائرکو معاشرے میںعام کرکے بے حیائی پھیلائی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب ہمارے حکمران غیروں کی خوشنودی کی خاطرایک منظم سازش کے تحت رہے سہے اسلامی قوانین و شعائر کو نشانہ بناکراسے ختم کرنے کے درپے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے بنائے گئے قوانین میں خرابیاں ظاہر کرکے یہود و نصاریٰ کے آلہ کارترمیم کے نام پر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں جو طلباءکسی صورت نہیں ہونے دینگے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران عدالتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے جس ناجائز طریقے سے ملعونہ آسیہ کو بچانے کی تگ و دو کر رہے ہیں اگر اسی طرح وہ قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں کرتے تو شاید آ ج عافیہ بے گناہی کی قید و بند کی صعوبتیں برداشت نہ کرتیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں