واشنگٹن(بی بی سی) وکی لیکس نے دنیا بھر میں اہم تنصیبات کی ایک ایسی فہرست جاری کی ہے جنہیں امریکی اپنی قومی سلامتی کے لیے اہم قرار دیتا ہے۔ فروری سن دو ہزار نو کو امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے دنیا بھر میں اپنے سفارتخانوں سے کہا تھا کہ وہ تمام ایسی تنصیبات کی فہرست تیار […]
کراچی (اسٹاف رپورٹر )اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم سمیع اﷲ حسینی نے کہا ہے کہ توہین رسالت قانون میں ترمیم کی ناپاک جسارت کرنے والے یہود و نصاری کے آلہ کار ہیں۔
برسلز (جنگ نیوز) اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں بلوچ نمائندہ مہران بلوچ نے یورپین پارلیمنٹ کے ارکان سے کہا ہے کہ پاک فوج نے بلوچستان میں آبنائے ہرمز پر تین اسٹریٹجک اہمیت کے مقامات کوہلو، سوئی اور گوادر میں تین فوجی چھاؤنیاں تعمیر کرنے کی تجویز دی ہے۔
قاہرہ (خبرایجنسیاں) مصر میں پارلیمانی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اتوار کے روز منعقد ہو رہا ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتوں اخوان المسلمون اور الوفد نے پہلے مرحلے میں ناکامی اور حکومتی جماعت نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی شاندار کامیابی کے بعد دوسرے مرحلے کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔
بغداد(ایجنسیاں) عراق کے دارالحکومت بغداد میں پے در پے کار بم دھماکوں میں بعض ایرانی زائرین سمیت چودہ افراد ہلاک اور اسی سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔
اسلام آباد(خبرایجنسیاں) وکی لیکس کے تازہ انکشافات کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سے دریافت کیا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے پاکستان کو امداد ملتی تھی تو اس کے لاکھوں ڈالرکہاں گئی؟ جس پر جنرل پیٹریاس نے جواب دیا کہ امداد کی تقسیم کے نئے طریقوں […]
کراچی (رپورٹ: جنگ نیوز) کل جماعتی حریت کانفرنس جموں و کشمیر کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو بھارتی فورسز نے بارہویں بار سری نگر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ پڑھانے سے جبراً روک دیا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس(مرکز اطلاعات فلسطین) مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی پولیس اور فوج نے جمعرات کے روز چھاپہ مار کارروائیوں میں بچوں سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے.
تربت/کوئٹہ(جسارت/ خبرایجنسیاں) تربت میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے شہریوں کی ہلاکت کے خلاف گوادر تربت، پسنی سمیت مکران ڈویژن میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی ہے۔
لندن(بى بى سى) وکی لیکس کے بانی جولین اسانش کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ ہمیشہ سے شکی اور خبطی ہیں۔ان کے متعلق اس طرح کے خیالات اس سے پہلے بھی تھے جب وہ اتنے مطلوب نہیں تھے۔