ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے، متعدد افراد ہلاک اور زخمی

ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے، متعدد افراد ہلاک اور زخمی
zelzal-iranتہران(ایجنسیاں) ایران کے جنوب مشرقی صوبے کرمان میں پیر کی شام آئے زلزلے کے باعث تین گاٶں مکمل طور پرتباہ ہوئے ہیں اور متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق سوموار کی شام کو جنوب مشرقی صوبےکرمان میں ریختر سکیل پر زلزلے کے 6۔5 درجے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث پہاڑی علاقوں میں تین گاٶں مکمل طورپرصفحہ ہستی سے مٹ گئے تاہم اس میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔کرمان کے مقامی ذرائع کے مطابق عمارتوں کے زمیں بوس ہونے سے کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں اور سینکڑوں ملبے تلےدب گئے۔
قبل ازیں ایرانی ٹی وی نے بتایا تھا کہ زلزلے کے باعث ابتدائی طورپر پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے سینکڑوں افراد ملبے تل دب گئے ہیں جنہیں نکالنے کا عمل جاری ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
کرمان شہر کے منتظم حسین زین الصالحین نے بتایا ہے کہ امدادی اداروں کے اہلکاروں نے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاہم وہ یہ تصدیق نہیں کر سکتے کہ آیا زلزلے میں کتنا کچھ جانی نقصان ہوا ہے کیونکہ ہر طرف مکانات گرے پڑے ہیں۔
خیال رہے کہ ضلع کرمان میں سنہ 2003ء میں آنے والے شدید زلزلے کے باعث گردو پیش کے کئی گاٶں صفحہ ہستی سے مٹ گئے تھے جس میں کم ازکم 30 ہزار افراد جاں ہوئے تھے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں