طرابلس(ايجنسياں)لیبیا میں سرکاری فوج اورحکومت مخالفین کے درمیان شدید لڑائی میں سینتالیس افرادہلاک ہوگئے۔روس نے نیٹوطیاروں کی بمباری میں قذافی کومارنے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔جبکہ امریکا اوربرطانیہ نے اتحادی افواج کے فضائی حملے اورمخالفین کی حمایت جاری رکھنے کااعلان کیاہے۔
دمشق (العربیہ) شام کی انسانی حقوق کی ایک تنظیم سواسیہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے گذشتہ ڈیڑھ ایک ماہ کے دوران جمہوریت نواز مظاہرین کے خلاف کارروائیوں میں چارسو افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
نیویارک /واشنگٹن (اے پی پی/ثناءنیوز) وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ گوانتاناموبے جیل کے قیدیوں کی اکثریت کو انتہائی بودے الزامات اور تشدد کے ذریعے حاصل کیے گئے اعترافی بیانات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیاجبکہ اسامہ کی گرفتاری یا ہلاکت کی صورت میں القاعدہ نے مغرب پر جوہری حملوں کی دھمکی تھی، گوانتانامو […]
کراچی(جنگ نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس اور بلدیہ ٹاؤن میں پاکستان نیوی کی بسوں پر بموں سے حملوں کے نتیجے میں خاتون ڈاکٹر سمیت4 افراد جاں بحق جبکہ 56 زخمی ہوگئے۔
دبئی(العربیہ ڈاٹ نیٹ)شام کی سکیورٹی فورسز نے سوموار کو علی الصباح جنوبی شہر درعا کا چاروں اطراف سے محاصرہ کرکے صدربشارالاسد مخالف مظاہرین کے خلاف ایک بڑی کارروائی شروع کی ہے جس کے بعد شہر سے زوردار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔اس کارروائی میں مزید پچیس مظاہرین ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ شام نے […]
قندھار(خبرايجنسياں) افغانستان میں حکام نے کہا ہے کہ جنوبی شہر قندھار کی مرکزی جیل سے لگ بھگ پانچ سو قیدی فرار ہو گئے ہیں جن میں زیادہ تر کا تعلق طالبان سے ہے۔
دمشق(ايجنسياں) شام کی سیکیورٹی فورسسز نے سوموار کو علی الصباح درعا شہر پر چار اطراف سے حملہ کیا، جس کے بعد علاقے سے زوردار دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔ سیکیورٹی فورسسز کی کارروائی کے بعد شہر کا لینڈ لائن کے ذریعے مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا۔
قاہرہ(العربیہ)مصر کے پراسیکیوٹر جنرل نے سابق صدر حسُنی مبارک کو شرم الشیخ کے ایک اسپتال سے طرہ فارم ہاوس جیل کے فوجی اسپتال منتقل کرنے کے احکاما ت دیے ہیں۔ مصری پراسیکیوٹر جنرل کے ترجمان کے مطابق اٹارنی جنرل کی جانب سے وزارت داخلہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سابق صدر کے لیے […]
کابل(اے پی پی/ایجنسیاں)افغانستان کے مختلف صوبوں میں طالبان کے حملوں میں 17 سے زائد اتحادی فوجی ہلاک جبکہ نیٹو فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں7 جنگجوؤں سمیت 13افراد مارے گئے۔ صوبائی کونسل کے رکن نجیب اللہ کے مطابق بمباری کے باعث متعدد مکانات بھی تباہ ہوئے۔
صنعا(بى بى سى) یمن کے صدر علی عبداللہ صالح نے تیس روز کے عبوری منصوبے کے تحت اقتدار سے علیحدگی پر رضامندگی ظاہر کر دی ہے۔دارالحکومت صنعاء میں حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خلیجی ریاستوں کی طرف سے بنائے گئے منصوبے کو یمنی حکومت نے قبول کر لیا ہے۔