’فوجی آپریشن میں سینکڑوں شہری ہلاک‘

’فوجی آپریشن میں سینکڑوں شہری ہلاک‘
pak_army_tank1انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں جاری فوجی آپریشن میں سینکڑوں شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یہ بات انسانی حقوق کی عالمی صورتحال پر جاری کی جانے والی رپورٹ میں کہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقوں میں درجنوں مشتبہ جنگجوؤں کو مقامی لشکر نے ہلاک کیا۔ ان لشکروں کو فوج کی حمایت حاصل ہوتی ہے۔
رپورٹ میں پاکستان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ صوبہ بلوچستان اور قبائلی علاقوں میں سکیورٹی فورسز ماورائے عدالت ہلاکتوں میں ملوث ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے مطابق سوات میں 282 مشتبہ شدت پسندوں کی لاشیں سوات سے ملی ہیں۔ مقامی افراد کے بقول ان افراد کی ہلاکت مبینہ طور پر فوج کے ہاتھوں ہوئی ہے۔
تاہم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کے قبائلی علاقوں میں جنگجوؤں کی شہریوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کا بھی ذکر کیا ہے۔
رپورٹ میں میڈیا کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سنہ دو ہزار دس میں انیس صحافی ہلاک کیے گئے اور پاکستان صحافیوں کے لیے دنیا کا خطرناک ترین ملک بن گیا۔
رپورٹ میں پاکستان میں اقلیتوں کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ریاست ان کو تحفظ دینے میں ناکام رہی۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ناموسِ رسالت قانون کا غلط استعمال جاری رہا۔ کم از کم 67 احمدی، سترہ عیسائی، آٹھ مسلمان اور چھ ہندوؤں پر اس قانون کے تحت مقدمے درج کیے گئے۔ اور نیشنل کمیشن برائے عدل اور امن کے ان میں سے زیادہ تر مقدمات خارج کردیے گئے کیونکہ یہ مقدمات غلط دائر کی گئے تھے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں