میرانشاہ(ایجنسیاں) پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں جمعہ کی صبح امریکی ڈرون طیارے نے ایک مکان پر چھ میزائل داغے جس کے نتیجے میں پچیس افراد ہلاک اور دس زخمی ہوئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں پانچ بچے اور چار خواتین شامل ہیں۔
راولپنڈی(جنگ نیوز) راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے رینجر زقتل کیس میں لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز سمیت21 افراد پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔
بن غازی(بی بی سی) برطانیہ کے ایک اعلیٰ وزیر لیبیا میں لڑائی میں پھنسے ہوئے ہزاروں شہریوں کو تیزی سے امداد پہنچانے کے لیے اقوام متحدہ میں ہنگامی مذاکرات کرنے جا رہے ہیں۔
حمص(بی بی سی) شام کے شہر حمص میں ہزاروں حکومت مخالف مظاہرین نے شہر کے وسط میں سکوائر پر قبضہ کر لیا ہے اور حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
صنعاء(ايجنسياں) یمن میں صدر علی عبداللہ صالح کیخلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا،مظاہرین پر یمنی فورسز اور پولیس نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں7افراد ہلاک جبکہ81زخمی ہوگئے۔یاد رہے کہ یمن میں ایک بار پھر حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔
کابل /غزنی (اے ایف پی/جنگ نیوز) افغانستان میں فوجی وردی میں ملبوس شخص نے وزارت دفاع کی عمارت پر حملہ کرکے2فوجیوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ سے 7دیگر شدیدزخمی ہوگئے ۔جوابی کارروائی میں حملہ آوربھی ماراگیا ۔طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا مقصدافغانستان کے دورے […]
دمشق(العربيہ)شام کے شہر التبلیسہ میں اتوار کے روز نماز جنازہ کے دوران احتجاج کرنے والوں پر فوج کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی “رائیٹرز” کے مطابق شامی صدر بشار الاسد کے نئی کابینہ سے پہلے خطاب کے بعد ملک کے بڑے شہروں، حلب، السویدا، درعا کے شہداء اسکوائر میں احتجاج […]
اریحا(مرکز اطلاعات فلسطین)قابض اسرائیلی فوج نے بزر گ فلسطینی رہ نما اور مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے علاقوں میں قائم تنظیم” تحریک اسلامی” کے سربراہ شیخ رائد صلاح کو گرفتار کر لیا ہے. ان کی گرفتاری اتوار کو اس وقت عمل میں لائی گئی جب وہ سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے بعد […]
کراچی/پشاور/راولپنڈی/لاہور (اسٹاف رپورٹر/ جسارت) نظام خلافت کیلئے کوشاں جماعت کالعدم حزب التحریر کی ملک بھر میں پرامن ریلیوں پر پولیس نے دھاوا بول دیا، ریلی میں شریک افراد رپر لاٹھی چارج سمیت ہاتھ پا ں کا آزادانہ استعمال ، پولیس نے 29 مظاہرین کو گرفتارکرلیا۔
کابل (اے پی پی/ایجنسیاں)جنوبی افغانستان میں ایک بم دھماکے میں 3 اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ گزشتہ روز مشرقی افغانستان میں فوجی اڈے پر خودکش حملے میں زخمی3امریکی فوجی زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔البتہ طالبان نے ہلاکتوں کی تعداد بیس سے زائدبتائی ہے جو افغانستان کے مختلف اضلاع میں واقع ہوئیں۔