كابل(ايجنسياں) افغانستان کے شمالی صوبے تخارمیں نیٹو کی ایک کارروائی میں مبینہ شہری ہلاکتوں کے خلاف بدھ کواحتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں کم از کم بارہ افراد ہلاک اور اسّی زخمی ہوگئے ہیں۔
دبئی(العربیہ) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے العربیہ سے بات کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کراچی میں گذشتہ روز قتل ہونے والے سعودی سفارتکارحسن القطحانی کی ہلاکت میں ان کی تنظیم کا ہاتھ نہیں۔
دبئی(العربیہ ڈاٹ نیٹ) شام میں سکیورٹی فورسز کی صدر بشار الاسد کے مخالف مظاہرین کی تحریک کو کچلنے کے لیے کارروائی کی ایک نئی تصویر سامنے آئی ہے اور جنوبی شہر درعا سے ایک اجتماعی قبر برآمد ہوئی ہے۔
کوئٹہ(بى بى سى) صوبہ بلوچستان میں امن وامان کے بارے میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد صوبے کے مختلف علاقوں میں ایک سو اکیاسی افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
لندن(نیوز ایجنسیاں )مغربی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کو سمندر برد کرنے سے پہلے ان کی نماز جنازہ ادا نہیں کی گئی ،ایک افسر نے مذہبی کلمات ادا کئے جس کے بعد لاش کو وزنی بیگ میں ڈال کر سمندر میں پھینک دیا گیا۔
میرانشاہ ( اے ایف پی / جنگ نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں یکے بعد دیگرے 2 امریکی میزائل حملوں میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
کابل (اے پی پی) مشرقی صوبہ ننگرہار میں پولیس کی پرامن مظاہرین پر فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ضلع حصارک میں تقریباً 500 افراد نے نیٹو فوج کی فائرنگ سے 15 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور کرزئی حکومت اور امریکہ […]
بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) یوم النکبہ کے موقع پر فلسطینی علاقی، شام اور لبنان کی مشترکہ سرحد پر جمع ہونے والے مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 افراد ہلاک ہوگئے ۔
واشنگٹن(آن لائن) حقوق انسانی کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انکشاف کیا ہے کہ 15برسوں کے دوران بھارت میں 2500 سے زائد افراد بلا جواز فائرنگ کے نتیجے میں مارے گئے جن میں سے1224 شہریوں کو فوج ، فورسز اور پولیس نے فرضی جھڑپوں کے دوران ماراگیا۔
طرابلس/واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)لیبیا کے شہر البریقا میں مدرسے پر ناٹوکے فضائی حملے میں 11 علما سمیت 16افراد جاں بحق ہوگئی،ادھر امریکا نے لیبیا میں باغیوں کی قومی عبوری کونسل کو مذاکرات کار کے طور پر تسلیم کر لیاہے لیکن اسے قانونی حکومت تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔