سیستان وبلوچستان: بین المدارس مقابلہ تقریر ومقالہ نگاری کا انعقاد

سیستان وبلوچستان: بین المدارس مقابلہ تقریر ومقالہ نگاری کا انعقاد
shoraخاش (سنی آن لائن) صوبہ سیستان وبلوچستان کے دینی مدارس کے ۵۰۰ طلباء نے تقریر، مقالہ نگاری، نظم خوانی اور شعر گوئی کے تیر ہواں بین المدارس مقابلے میں شرکت کی جو ۱۰ مئی بروز منگل کو منعقد ہوا۔

سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق تیرہواں مقابلہ تقریر و مقالہ نگاری میں فارسی، عربی، بلوچی اور انگریزی زبانوں میں شرکاء نے اپنی تقاریر ومقالات پیش کیے۔ اس کے علاوہ نظم خوانی و شعر گوئی اور مدارس کے مجلات کا مقابلہ بھی بخوبی انجام پاگیا۔
مقابلوں کا آغاز منگل ۱۰ مئی ۲۰۱۱ء کو ہوا جو جمعرات۱۲ مئی کی صبح تک جاری رہے۔ تیرہواں مقابلہ تقریر و مقالہ نگاری ’’خاش‘‘ شہر کے دو مایہ ناز دینی ادارے، ’’مدینۃ العلوم‘‘ اور ’’مخزن العلوم‘‘ میں منعقد ہوا۔
مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے مہتمم مدینۃ العلوم خاش، مولانا محمد عثمان نے خطاب کیا جبکہ اختتامی پروگرام میں مہتمم مخزن العلوم خاش مولانا محمد گل نے خطاب کرکے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی۔
یادرہے ہر تعلیمی سال کے آخر میں صوبے کے دینی مدارس کے طلباء مختلف شعبوں میں مقابلے کرتے ہیں جو ان کی علمی و دعوتی تربیت اور نشو ونما میں انتہائی مفید ثابت ہوئے ہیں۔
جلسے کے آخر میں ہر سیکشن میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات دیے گئے جو سینئر اساتذہ کی موجودگی میں تقسیم ہوئے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں