امریکا باز نہیں آیا شمالی وزیرستان پر پھر ڈرون حملہ، 6 افراد شہید

امریکا باز نہیں آیا شمالی وزیرستان پر پھر ڈرون حملہ، 6 افراد شہید
drone.nwمیران شاہ(این این آئی) شمالی وزیرستان کے دتہ خیل علاقہ ڈوگا مدا خیل میں گاڑی پر امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملہ میں 6 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دتہ خیل کے علاقے ڈوگا مداخیل میں امریکی جاسوس طیاروں نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا ہے تاہم آزاد ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ 36 گھنٹوں میں امریکی جاسوس طیاروں کا یہ دوسرا حملہ ہے۔
2011ءمیں یہ 23واں حملہ ہے تاہم دن بھر فضا میں 8 جاسوس طیارے وزیرستان کے مختلف علاقوں میں پرواز کر تے رہے۔
دوسری جانب دتہ خیل کے علاقے لواڑہ منڈی کے کونڑ سر پوسٹ پر ناٹو افغان فورسز کی جانب سے 30 آرٹلری کے گولے فائر کیے تاہم پاکستانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے سرحد پار ا فغان علاقے پر جوابی کارروائی جاری میں 3افغان اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔دونوں طرف سے گولہ باری کی وجہ سے علاقہ میں زوردار دھماکوں سے فضا گونج اٹھی۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں