شامی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ، چار مظاہرین جاں بحق: انسانی حقوق انجمنیں

شامی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ، چار مظاہرین جاں بحق: انسانی حقوق انجمنیں
syria_killing_2دبئی(العربیہ ڈاٹ نیٹ) عینی شاہدین کے مطابق فوج نے کم سے کم چار افراد کو مغربی شام کے شورش زدہ صوبے حُمص کے علاقے تل کلخ میں ہلاک کر دیا ہے۔

انسانی حقوق ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز ہلاک ہونے والے چار شامی باشندے درجنوں دوسرے افراد کے ہمراہ شامی علاقہ تل کلخ چھوڑ کر لبنان جانے کی کوشش میں تھے۔ تلکلخ لبنان کی سرحد کے بالکل قریب واقع ہے۔
جمعہ کے روز اسی شہر میں شامی صدر بشار الاسد کے خلاف ریلی نکالی گئی تھی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔ شام میں تازہ ترین تشدد کی لہر، ہلاک ہونے والے تین مظاہرین کی نماز جنازہ میں تقریباﹰ 8000 افراد کی جمعے کے روز شرکت کے بعد شروع ہوئی ہے۔
شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کے مطابق رواں برس 18 مارچ سے شروع ہونے والے ان حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں تقریباﹰ 800 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں