15 سال کے دوران ، بھارتی فورسز نے 1224 شہریوں کو ماورائے عدالت مارڈالا، ایمنسٹی انٹرنیشنل

15 سال کے دوران ، بھارتی فورسز نے 1224 شہریوں کو ماورائے عدالت مارڈالا، ایمنسٹی انٹرنیشنل
kashmir-troopsواشنگٹن(آن لائن) حقوق انسانی کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انکشاف کیا ہے کہ 15برسوں کے دوران بھارت میں 2500 سے زائد افراد بلا جواز فائرنگ کے نتیجے میں مارے گئے جن میں سے1224 شہریوں کو فوج ، فورسز اور پولیس نے فرضی جھڑپوں کے دوران ماراگیا۔

ایمنسٹی نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ وادی کشمیر میں 2010ء کی احتجاجی تحریک کے دوران مارے گئے 100سے زائد شہریوں کی شہادت کے سلسلے میں کوئی آزادانہ اور غیر جانب دارانہ تحقیقات نہیں ہورہی ہیں جس کے نتیجے میں متعلقہ متاثرین اب تک انصاف سے محروم رکھے گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گذشتہ سال وادی کشمیر میں احتجاجی تحریک کے دوران 322افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند کردیا گیا جن میں کئی کمسن اور کم عمر بچے بھی شامل تھے ۔ رپورٹ برائے 2011ء میں عالمی حقوق انسانی تنظیم نے بھارت میں حقوق انسانی کی پامالیوں، بلا جواز فائرنگ کے واقعات اور فرضی جھڑپوں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں کئی انکشافات کئے ہیں۔
ایمنسٹی نے بتایا ہے کہ مظاہرین اور پولیس و فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران میڈیا سے وابستہ افراد بھی زد میںآ جاتے ہیں اور گذشتہ برس ان تصادم آرائیوں کے دوران کئی صحافی بری طرح زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی حقوق انسانی اداروں نے 2010ء کی احتجاجی تحریک کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تحقیقات غیر جانب دارانہ اور آزادانہ طور کرائے جانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن ریاستی حکومت نے اپنے طور پر ایک کمیشن کا قیام عمل میں لایا جس کو صرف 17ہلاکتوں کی تحقیقات کرنے کو کہا گیا لیکن اب تک اس تحقیقات میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی ہے ۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں