افغانستان، پرامن مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ، 4 افراد ہلاک6 زخمی

افغانستان، پرامن مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ، 4 افراد ہلاک6 زخمی
inti_usa_in_afghanistanکابل (اے پی پی) مشرقی صوبہ ننگرہار میں پولیس کی پرامن مظاہرین پر فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ضلع حصارک میں تقریباً 500 افراد نے نیٹو فوج کی فائرنگ سے 15 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور کرزئی حکومت اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر پولیس نے پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

ایک قبائلی سردار ملک فضل حصار نے بتایا کہ ان کا احتجاج پرامن تھا اور پولیس نے بغیر کسی وجہ کے مظاہرین پر گولی چلائی۔ انہوں نے حکومت سے واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں