میرعلی، امریکی جاسوس طیاروں کے 2 میزائل حملے، 10 جاں بحق، متعدد زخمی

میرعلی، امریکی جاسوس طیاروں کے 2 میزائل حملے، 10 جاں بحق، متعدد زخمی
drone-attackمیرانشاہ ( اے ایف پی / جنگ نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں یکے بعد دیگرے 2 امریکی میزائل حملوں میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

امریکی ڈرون نے 4 میزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں ایک مکان اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ، میزائل حملوں کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ علاقے پر امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس کے خوف وہراس پھیل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے میرانشاہ سے 40کلو میٹر دور پاک افغان سرحد کے قریب میر علی میں ایک مکان کو میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مکان تباہ ہوگیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مکان طالبان اور القاعدہ کے زیر استعمال تھا بعدازاں ایک گاڑی پر میزائل فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں مزید 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے حملوں کی تصدیق کردی ہے حملوں کے بعد علاقے میں تشویش پھیل گئی ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں