یوم نکبہ فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، 15 شہید، درجنوں زخمی

یوم نکبہ فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، 15 شہید، درجنوں زخمی
nakbadayبیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) یوم النکبہ کے موقع پر فلسطینی علاقی، شام اور لبنان کی مشترکہ سرحد پر جمع ہونے والے مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 افراد ہلاک ہوگئے ۔

لبنانی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں4 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے جبکہ شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق شام اور اسرائیل کی سرحد پر اسرائیلی فائرنگ سی15 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی افواج نے شام کی سرحد پریوم نکبہ کے موقع پر مظاہرہ کرنے والے ہزاروںفلسطینیوں پر فائرنگ کی ۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے گولان کی پہاڑیوں کے پاس مظاہرین پر اس وقت انتباہی فائرنگ کی جب وہ سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی افواج اور فلسطینیوں کے درمیان غرب اردن کے شہر رام اللہ میں بھی جھڑپیں ہوئی ہیں۔فلسطینی عوام نکبہ کی برسی منا رہے ہیں۔
1948ءمیں اس دن اسرائیل کے قیام کی وجہ سے لاکھوں فلسطینیوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے پڑے تھے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے نمائندے جان ڈانیسن کا کہنا ہے کہ اس سال عرب دنیا میں چلنے والی مختلف تحریکوں سے فلسطینی احتجاج مزید شدید ہو گیا ہے۔
ادھر فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق غزہ میں اریز کراسنگ کے مقام پر ٹینک اور مشین گن سے کی گئی فائرنگ میں کم از کم70افراد زخمی ہوئے۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق فلسطینی اہلکار آدم ابو سالمیا نے کہا ہے کہ بیشتر زخمیوں کی عمر 18 سال سے کم ہے اور ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں