قذافی نے امن منصوبہ قبول کر لیا،اجدابیا پرمخالفین کا دوبارہ قبضہ

قذافی نے امن منصوبہ قبول کر لیا،اجدابیا پرمخالفین کا دوبارہ قبضہ
gaddafi_african_unionطرابلس(ايجنسياں)لیبیا میں نیٹو کے طیاروں نے بمباری کرکے قذافی کی فوج کی چھ گاڑیاں اور پچیس ٹینک تباہ کردیے ۔ اجدابیا پرمخالفین نے دوبارہ قبضہ کرلیا جس پربن غازی میں جشن منایا گیا۔

دوسری جانب طرابلس میں جنوبی افریقا کے صدر جیکب زوما نے کرنل معمرقذافی سے ملاقات کی اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے افریقی یونین کے روڈ میپ پرتبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد صدرزوما نے کہا کہ معمرقذافی نے افریقی یونین کا امن منصوبہ قبول کرلیا ہے اب افریقی یونین کا وفد بن غازی میں حکومت مخالفین سے بات کرے گا۔
قاہرہ میں عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل امرموسیٰ نے ترک وزیرخارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ لیبیا میں جنگ بندی کے لیے یورپیئن اورعرب ممالک سمیت مختلف علاقائی اورعالمی تنظیموں کااجلاس بد ھ کودوحہ میں ہوگا۔
نیٹو ترجمان کے مطابق لیبیا کے شہراجدابیا پرسرکاری فوج کی پیش قدمی روکنے کے لیے نیٹوطیاروں نے بمباری کی اورشہرکی جانب جانے والے فوجیوں کی چھ گاڑیوں کوتباہ کردیا جس میں پندرہ فوجی ہلاک ہوگئے ۔
دوفضائی حملوں میں قذافی کی فوج کے پچیس ٹینک بھی تباہ کردیے گئے ۔گیارہ ٹینک اجدابیا اورچودہ مصراتہ کے نواح میں تباہ کیے گئے ۔ نیٹو کی مددسے مخالفین نے قذافی کی فوج کا اجدابیا پرحملہ پسپا کردیا اورشہر پردوبارہ قبضہ کرلیا جس پر بن غازی میں جشن منایا گیا۔۔ہزاروں افرادسڑکوں پرنکل آئے اورتالیاں بجا کرخوشی کااظہارکیا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں