تاجکستان: نوجوانوں کے عبادت گاہوں میں جانے پر پابندی

تاجکستان: نوجوانوں کے عبادت گاہوں میں جانے پر پابندی

دوشنبی(ثناءنیوز) وسطی ایشیا کے مسلم اکثریتی ملک تاجکستا ن میں حکومت نے 18 سال سے کم عمر نو جوانوں کے مسا جد جانے پر پا بندی عائد کر دی ہے ۔
تاجک حکومت کے اس نئے قانو ن کے تحت 18 سا ل سے کم عمر کسی بھی نو جو ان کو مسجد ، چر چ یا کسی بھی مذہبی عبادت گا ہ جا نے کی اجاز ت نہیں ہو گی ۔ حکو مت کے اس فیصلے کو مسلم لیڈروں سمیت عیسا ئی جما عتوں کی جانب سے بھی سخت تنقید کا نشا نہ بنا یا جا رہا ہے ، تا ہم حکومت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کامقصد نو جو انوں میں بڑھتی ہو ئی مذہبی انتہا پسندی کو رو کنا ہے ۔
واضح رہے کہ تاجکستا ن کا سرکا ر ی طور پر کو ئی مذہب نہیں ہے لیکن یہاں کی90فیصد آ با دی مسلما نوں پر مشتمل ہے ۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں