مولانا عبدالحمید دورہء تاتارستان کے بعد گھر واپس ہوئے

مولانا عبدالحمید دورہء تاتارستان کے بعد گھر واپس ہوئے

زاہدان (سنی آن لائن) شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید جمہوریہ تاتارستان کے آٹھ روزہ دورے کے بعد بعافیت جمعہ بیس ستمبر کو زاہدان پہنچ گئے۔
اہل سنت ایران کے ممتاز رہ نما نے جمعرات بارہ ستمبر کو قازان پہنچ کر مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کرکے ان سے گفتگو کی۔
انہوں نے بلغار شہر میں اسلامی آکادمی بلغار میں لیکچرز دینے کے علاوہ وہاں کے تاجک باشندوں سے ملاقاتیں کیں۔ اس کے علاوہ قازان شہر میں رشین اسلامک یونیورسٹی کا دورہ کرکے اس صدر سے ملاقات و بات چیت بھی کی۔ یہاں بھی مولانا عبدالحمید نے تاتار و تاجک عوام اور علما سے ملاقاتیں کیں۔
صدر دارالعلوم زاہدان مولانا عبدالحمید معروف تاتار عالم دین مفتی فرید سلمان کی دعوت پر قازان گئے تھے جہاں آپ نے منگل سترہ ستمبر کو”عصر حاضر میں قرآن و سنت کی روشنی میں علما کی ذمہ داری“ کے عنوان سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرکے خطاب کیا۔
دارالعلوم زاہدان کے ناظم تعلیمات و سینئر استاذ تفسیر و حدیث مولانا عبدالغنی بدری اور ناظم اداری امور حافظ محمداسماعیل بھی اس سفر میں مولانا عبدالحمید کے ساتھ تھے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں