جمعہ ہی کو نماز عصر کے بعد ہم رائے پور روانہ ہوئے، جو شہر سہارن پور سے بیس اکیس میل پر” کوہ شوالک“ کے دامن میں ایک قصبہ ہے اور مولانا شاہ عبدالقادر مدظلہ کی اقامت گاہ ہے۔
اس اندوہ ناک اور غمگین خبر سے علمی دنیا بالخصوص سوگوار ہوگئی کہ متکلمِ اسلام، قادر الکلام خطیب، ممتاز سیرت نگار، ادیب وقلم کار، محدث ومفسر، مقبول مدرس، صاحبزادہ حکیم الاسلام ؒ حضرت مولانا محمد اسلم صاحب قاسمی رحمۃ اللہ علیہ بروز پیر بوقت بارہ بجے دن ۱۳؍نومبر۲۰۱۷ء کو داغ ِ مفارقت دے گئے اور […]
مجتہد فی التصوف، قلزمِ فیوض، حضرت العلام مولانا اللہ یارخانؒ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے شیخ اور ایک بڑے صوفی بزرگ گزرے ہیں۔
رقّہ میں خبر پہنچتی ہے کہ عبدالله بن مبارک تشریف لارہے ہیں، تو ارادت مند ہزاروں کی تعداد میں ان کا استقبال کرنے کے لیے امڈ پڑتے ہیں۔
عجب بات ہے کہ دہلی میں چند کلومیٹر پر مشتمل ایک چھوٹی سی سڑک اورنگ زیب عالمگیر رحمہ اللہ جیسے عظیم فرماں روا کے نام منسوب ہے، لیکن یہ نسبت بھی فرقہ پرستوں کے دلوں میں کانٹا بن کر چبھ رہی ہے اور اس کا نام بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اورنگ زیب رحمہ […]
حضرت مولانا رشیداحمد لدھیانوی رحیم یارخان میں ۱۷ فروری ۲۰۱۸ء بعد از مغرب وصال فرمائے آخرت ہوگئے۔ اناللہ و انا الیہ راجعون
عالم اسلام کی عظیم علمی و روحانی شخصیت اور انٹرنیشنل ختم مؤومنٹ کے مرکزی امیر فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی رحمہ اللہ جامع الصفات شخصیت کے مالک تھے۔
ناظرین نے ایثار وفیاضی کے بہت سے نمونے دیکھے ہوں گے، خود اس عاجز نے بھی دیکھے ہیں، لیکن حضرت مولانا کی ذات میں اس کا جو نمونہ دیکھا اس کی مثالیں تو پچھلی تاریخ کی کتابوں میں بھی بہت کم ہی مل سکیں گی۔
جنید جمشید کی شہادت کو ایک سال ہوگیا ہے لیکن لگتا ہے وہ آج بھی زندہ ہیں اور ابھی ان کا فون آئے گا اور ہماری بات ہورہی ہوگی۔
۱۳؍ نومبر ۲۰۱۷ء کی دوپہرمیں قافلۂ علم وکمال کی ایک ایسی بافیض اور دلنواز شخصیت نے آخرت کی راہ لے لی جن کی کتابِ زندگی کا ہر ورق درخشاں اور فکر آگہی کا عنوان بتانے والا تھا۔