غزہ (خبررسان ادارے) فلسطینی گروپ حماس نے غزہ کی پٹی سے مصر تک سمگلنگ کی غرض سے کھودی گئی سرنگ میں چار فلسطینیوں کی ہلاکت کا الزام مصر کے سیکیورٹی اہلکاروں پر عائد کیا ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ مصری سکیورٹی فورسز نے سرنگ میں گیس چھوڑ دی اور یہ فلسطینی دم گھٹنے سے مارے گئے جبکہ ایک دیگر رپورٹ میں فلسطینی طبی عملے کا کہنا ہے کہ یہ افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب سرنگ بیٹھ گئی۔
غزہ میں فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یہ سرنگیں مصر سے اسلحہ، ایندھن اور اشیائے خوردونوش غزہ سمگل کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں لیکن ان کے بیٹھ جانے کے واقعات بھی عام ہیں۔
مصر کی جانب سے حماس کے اس الزام پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ مصری حکومت اپنی سرحد کے نیچے پھیلی ان سرنگوں کو بند کرنے کے لیے کوشاں ہے جنہیں غزہ کے باشندے اسرائیل کی ناکہ بندی کی وجہ سے استعمال کرتے ہیں۔
اس سلسلے میں مصری حکام بم پروف سٹیل کی ایک زیرِ زمین رکاوٹی دیوار بنا رہے ہیں جو دس سے گیارہ کلومیٹر طویل ہو گی اور اسے زمین کے نیچے اٹھارہ میٹر تک بڑھایا جائے گا۔

آپ کی رائے