برسلز(ايجنسياں) بیلجیم کی پارلیمنٹ نے عوامی مقامات پر برقعہ پہننے پر پابندی کا بل منظور کرلیا ہے ۔
پارلیمنٹ میں رائے شماری میں 134 ارکان نے برقعہ پر پابندی کے حق میں ووٹ دیا ، جبکہ مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہیں آیا۔ ایوان زیریں سے منظوری کے بعد اب یہ بل حتمی قانون سازی کے لئے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پر پندرہ سے پچیس یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ سات دن قید بھی ہو سکتی ہے۔ بیلجیم برقعہ پر پابندی لگانے والا پہلا یورپی ملک ہے۔ فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی بھی نقاب پر پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا حکم دے چکے ہیں ۔
آپ کی رائے