بغداد: ووٹوں کی گنتی اور بم دھماکہ

بغداد: ووٹوں کی گنتی اور بم دھماکہ
iraq-new-blastبغداد (BBC) بغداد میں ایک کار بم کے دھماکے میں کم سے کم آٹھ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوئے ہیں۔ بم دھماکہ جمعرات کو شام ڈھلے شراب فروشی کی ایک دکان کے پاس ہوا۔

جمعرات ہی کو عراق میں انتخابات سے متعلق ایک اہلکار نے کہا ہے کہ سات مارچ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بغداد کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں تین ہفتے لگ سکتے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ غیر یقینی سیاسی حالات شہری ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔
حقوق انسانی کے لیے کام کرنے والی اس تنظیم کا کہنا ہے کہ صرف اپریل کے پہلے ہفتے میں ایک سو شہری ہلاکتیں ہوئیں۔
ان میں سے اکثر کو مسلح گروپوں نے ان کی مذہبی، نسلی اور جنسی شناخت کی بنا پر نشانہ بنایا۔
وزیراعظم نوری المالکی کا شیعہ اتحاد محض دو نششتوں کے فرق سے سابق وزیراعظم ایاد علاوی کے بلاک سے شکست کھا گیا۔مسٹر مالکی نے فراڈ کا الزام لگاتے ہوئے انتخابات کو چیلنج کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے دوسرے صوبوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے انکار کر دیا ہے لیکن بغداد میں جہاں عراق کی کل آبادی کا پچیس فی صد لوگ رہتے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
بغداد میں ووٹوں کے دوبارہ گنتی تین سو پچیس نششتوں پر مشتمل پارلیمنٹ کی اڑسٹھ نششتوں کے نتائج کو متاثر کر سکتی ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں