دوستی کی طرح ہماری دشمنی بھی بھرپور ہوتی ہے، ترک وزیراعظم

دوستی کی طرح ہماری دشمنی بھی بھرپور ہوتی ہے، ترک وزیراعظم
erdogan2انقرہ( ایجنسیاں) ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں محصورفلسطینیوں کیلئے امداد لے جانے والے قافلے پر اسرائیلی فوج کاحملہ ریاستی دہشت گردی ہے جس کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ اسرائیل کو اس اقدام کی سخت سزا ملنی چاہئے .

عالمی برداری اس واقعہ کی اسرائیلی تحقیقات پر اعتماد نہ کرے۔ پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل سمیت کوئی بھی ہمارے صبر کا امتحان نہ لے، فریڈم فلوٹیلا میں قتل عام پر اسرائیل کو سزا ملنی چاہئے، اسرائیل نے ثابت کردیاہے کہ وہ دنیا میں نفرت پھیلا رہا ہے ،عالمی برادری اسرائیل کوباورکرائے کہ اب حد ہو چکی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ کسی کو ترکی کے صبر کا امتحان نہیں لینا چاہئے اور دوستی کی طرح ترکی کی دشمنی بھی بھرپور رہی ہے، ترکی کی دشمنی بھی اتنی ہی شدید ہے جس طرح کہ اس کی دوستی کی اہمیت ہے،ترکی کی دوستی کو کھو دینے والا خود اس کاذمہ دار ہوگا۔
اردگان نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی جانب سے غیر جانبدارانہ انکوائری اور مغویوں کو رہا کرنے کے مطالبے کے علاوہ بھی مزید اقدام اٹھایا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ مذمت کے خشک بیانات کافی نہیں ہیں اور نتائج چاہئیں ۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں