فلوٹیلا قتل عام پر اسرائیلی کنیسٹ میں گالیوں کا تبادلہ،خواتین ارکان کے درمیان جھگڑا

فلوٹیلا قتل عام پر اسرائیلی کنیسٹ میں گالیوں کا تبادلہ،خواتین ارکان کے درمیان جھگڑا
knessetبحر متوسطہ کے کھلے سمندر میں محصورین غزہ کے لئے امداد لے کر جانے والے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کی جانب سے کھیلی جانے والی خون کی ہولی کی بازگشت بدھ کے روز اسرائیلی کنیسٹ میں اس وقت سنائی دی گئی کہ جب خواتین ارکان نے فلوٹیلا کے ساتھ سفر کرنے والی اپنی ساتھی رکن کنیسٹ حنين الزعبی کے خلاف ہرزہ سرائی کا ارتکاب کرتے ہوئے انہیں غلیظ گالیاں دیں۔

لیکوڈ پارٹی کی خواتین ارکان نے انتہائی حقارت آمیز لہجے میں حنین کو عربی زبان میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “خائنہ عورت تم غزہ کیوں نہیں چلی جاتی۔”
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے کنیسٹ کے جنگ و جدل سے بھرپور اجلاس کی کارروائی کی خبریں نشر کیں جن مطابق کہ لیکوڈ پارٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن کنیسٹ میری ریگیف نے نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی عرب رکن پارلیمان حنين الزعبی کو انتہائی توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنایا۔
صہیونی ایوان کی تاریخ میں ایسا واقعہ کبھی رپورٹ نہیں ہوا۔ الزعبی نے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی کمانڈو ایکشن کے بارے میں خطاب کیا ، ابھی وہ تقریر ختم کرکے بیٹھ ہی رہیں تھیں کہ لیکوڈ پارٹی کی خاتون رکن کنیسٹ میری ریگیف غضبناک آنکھوں سے انہیں گھورتے ہوئے بہ آواز بلند الزعبی کو گالیاں دینے لگیں۔
لیکوڈ جماعت کی رکن پارلیمان نے اپنی ساتھی رکن کنیسٹ کے خلاف الزامات کا پنڈورہ باکس کھول لیا۔ انہوں نے الزعبی کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فلوٹیلا میں شمولیت کر کے غیر اخلاقی کام کیا ہے کیونکہ وہ بطور رکن اس بات کا حلف اٹھا چکی ہیں کہ وہ اسرائیل کی حامی رہیں گی۔ بہ قول ریگیف، الزعبی نے خیانت کا ارتکاب کیا ہے۔

حامیوں کی ایوان بدری
خواتین ارکان کینسٹ کی لڑائی کے وقت لیکوڈ پارٹی کے رکن کرمل شامل اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، انہوں نے عرب ارکان پارلیمنٹ اور بالخصوص الزعبی کے خلاف اپنی ہم جماعت خاتون رکن پارلیمان کی جانب سے گالم گلوچ رکوانے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔
صدر نشین نے اس موقع پر عرب رکن کنیسٹ اور ڈیموکریٹک فرنٹ فار پیش اینڈ ایکوٹی محمد برکہ اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے جمال زحالقہ کو الزعبی کی حمایت کرنے پر ایوان سے باہر نکال دیا۔
یاد رہے کہ اسرائیلی رکن پارلیمنٹ حنین الزعبی نے العربیہ سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی بحریہ کو فلوٹیلا حملے کا ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلے سمندر میں اسرائیل کا فریڈم فلوٹیلا پر شب خون دراصل کھلی دہشت گردی ہے، جس میں دس افراد جان بحق ہوئے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں