نئی دہلی (این این آئی) دارالعلوم دیو بند کے مہتمم مولانا مرغوب الرحمان قاسمی گذشتہ روز 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔وہ گزشتہ 30سال سے دارالعلوم دیو بند کے منصب پر فائز رہے۔
مولانا مرغوب الرحمان پیرانہ سالی ضعف و علالت کی وجہ سے گزشتہ چند ماہ سے اپنے آبائی وطن بجنور میں ہی مقیم تھے ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں علماء اور فضلائے دارالعلوم دیو بند کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
آپ کی رائے