افغانستان: نیٹوکا 6فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

افغانستان: نیٹوکا 6فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
amrican1کابل(ایجنسیاں) افغانستان کے جنوب میں طالبان کے حملے میں چھ غیر ملکی فوجی مارے گئے ہیں۔ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے مارے جانے والوں کی شہریت فی الحال واضح نہیں کی۔ افغانستان کے جنوبی صوبوں میں تعینات افواج کی اکثریت امریکیوں کی ہے۔ جنوبی افغانستان کےشہر قندھار میں گزشتہ روز ایک کار بم دھماکے میں 13 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ چھے افراد زخمی ہوئے تھے۔ اسی طرح ہفتے کی صبح قندوز میں 6 غیرملکی فوجی اور 13 افغان اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ زخمیوں کی تعداد اس سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے “قندھار کے ضلع ژڑئی میں امارت اسلامی کےفدائی مجاہدنےبارودبھری گاڑی کو امریکی فوجی مرکزمیں داخل کرکے وہاں فدائی حملہ کردیا جس میں تیس  30جارح فوجی ہلاک جبکہ متعدزخمی ہوئے۔”
محتاط اندازوں کے مطابق رواں سال مارے جانے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد700  سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ سال ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کی مجموعی تعداد 521 بتائی جا رہی ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں