بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جنوری 1989ء سے اب تک 93,537 بے گناہ شہری شہید

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جنوری 1989ء سے اب تک 93,537 بے گناہ شہری شہید
kashmir-troopsسرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران یکم جنوری1989ء سے10 دسمبر 2010ء تک تقریباً گزشتہ 21 برس کے دوران 93,537 بے گناہ کشمیریوں کو قتل کیا جن میں سے 6,981 کو دوران حراست قتل کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے اس عرصے کے دوران 9,984خواتین کی بے حرمتی کی جبکہ ایک لاکھ 5ہزار نو سوعمارات کو نقصان پہنچایا۔ ہزاروں کی تعداد میں بے گناہ لوگوں کے قتل کے نتیجے میں 22,747خواتین بیوہ جبکہ ایک لاکھ7ہزار 397 بچے یتیم ہو گئے۔
مقبوضہ علاقے میں جاری حالیہ انتفادہ کے دوران جون2010سے اب تک بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے 122پر امن مظاہرین کو قتل کیاجبکہ حریت رہنماؤں اور کارکنوں سمیت کم از کم1,500 بے گناہ شہری کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مختلف جیلوں میں نظر بند ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں