مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق قابض صہیونی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپیں ہفتے کی شام اس وقت شروع ہوئیں جب قابض فوج نے غزہ میں دراندازی کرتے ہوئے سرحد سے اندر داخل ہو کر گولہ باری شروع کی.
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق صہیونی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپیں غزہ کے وسط میں البریج مہاجر کیمپ کے قریب ہوئیں، جن میں دو فلسطینی مزاحمت کار شہید جبکہ مجاہدین کے حملے میں دو صہیونی فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں.
دوسری جانب فلسطینی میڈیکل ذرائع نے جھڑپوں کی تصدیق کی ہے تاہم کسی شخص کے شہید یا زخمی ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں کی.
آخری اطلاعات کے مطابق البریج کیمپ میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایک بڑ ادھماکہ بھی سنا گیا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی اور دھماکے کی نوعیت کا بھی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا. خیال کیا جا رہا ہے کہ قابض صہیونی فوج نے مجاہدین کو منتشر کرنے کے لیے کوئی میزائل داغا ہے.

آپ کی رائے