ایران: ماموستا سیف اللہ حسینی قید کی سزامکمل کرکے رہاہوگئے

ایران: ماموستا سیف اللہ حسینی قید کی سزامکمل کرکے رہاہوگئے
mamousta-saifollahکرمانشاہ(ناجی کرد/سنی آن لائن) ایران کے صوبہ کرمانشاہ کے ممتاز عالم دین ماموستا سیف اللہ حسینی اپنی سزا کاٹنے کے بعدرہا ہوگئے۔

“ناجی کرد” کے مطابق جوانرود شہر کی مسجد خاتم الانبیاء کے پیش امام ماموستا حسینی تیس ماہ کی سزا پوری کرنے کے بعد کرمانشاہ کی دیزل آباد جیل سے رہا ہوگئے۔
ماموستا (ملا)سیف اللہ حسینی علاقے کے ممتاز اور مقبول علماء میں شمار ہوتے ہیں۔ آپ مکتب قرآن کردستان تحریک کے مرکزی رہ نما بھی ہیں۔
ماموستا سیف اللہ پر “غیرقانونی” نماز جمعہ قائم کرنے کا الزام تھا جس کی بنیاد پر خصوصی عدالت برائے علماء نے 2008ء میں آپ کو تیس ماہ قید کی سزا سنانے کے علاوہ 6 برس تک صوبہ اصفہان کے شہر “سمیرم” میں جبری جلاوطنی کا فیصلہ سنایا۔
“سنی آن لائن” ٹیم ماموستاحسینی کی رہائی کو ان کے خاندان ومتعلقین سے مبارکباد پیش کرکے تمام قیدعلماء کی از جلد رہائی کی امید رکھتی ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں