اسلام میت کوسمندر میں پھینکنے کے سخت خلاف ہے، ترجمان جامعة الازہر

اسلام میت کوسمندر میں پھینکنے کے سخت خلاف ہے، ترجمان جامعة الازہر
al-azhar-1قاہرہ، دبئی (جنگ نیوز) شہرہ آفاق اسلامی درسگاہ جامعة الازہر کے ترجمان اور ممتاز سعودی عالم دین ریاض الشریعہ کالج کے سابق ڈین ڈاکٹرسعود الفنیسان نے کسی مسلمان کی سمندر میں تدفین کی مخالفت کی ہے۔

الازہر کے شیخ احمد الطیب کے مشیر محمود عضب نے اسامہ بن لادن کی میت کو سمندر میں پھینکنے کے حوالے سے کہا کہ اسلام اس کے سخت خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو قتل کیا گیا ہو یا وہ اپنی موت مرے اس کی میت کا ہر قیمت پر احترام کیا جانا چاہئے۔ اس حوالے سے مسلم غیر مسلم یا عیسائی کی کوئی تفریق نہیں۔
سعودی عالم دین ڈاکٹر مسعود الفنیسان نے کہا کہ اسلام میں کسی شخص کی میت کو بغیر کسی ناگزیر وجہ کے سمندر میں پھینکنا یا سمندر میں دفن کرنے کا طریقہ کبھی بھی مروجہ نہیں رہا۔ اسلامی طریقہ کارکے مطابق کسی مسلمان کی میت کو صرف خشک زمین میں دفن کیا جا سکتا ہے۔کسی میت کو صرف اسی صورت میں سمندرکی نذر کیا جا سکتا ہے جب وہ قابل تدفین نہ ہو میت سے تعفن اٹھ رہا ہو یا کوئی شخص بحری جہاز پر کشتی میں فوت ہو جائے اور میت کو خشکی تک پہنچانا ناممکن ہو تواس صورت میں اسے سمندر میں پھینکا جا سکتا ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں