افغانستان:5 ٹینک تباہ، 25امریکیوں سمیت18 فوجی و پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان:5 ٹینک تباہ، 25امریکیوں سمیت18 فوجی و پولیس اہلکار ہلاک
tank_afghanistanکابل(ایجنسیاں) افغان طالبان نے افغانستان میں گزشتہ دو دنوں کے دوران مختلف کارروائیوں کے دوران5 ٹینک تباہ, 25امریکیوں سمیت 18 فوجی و پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

خوست صحرا باغ کے ائرپورٹ پر میزائل داغے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تفصیلات کے مطابق طالبان نے حملہ کر کے بولدک میں1 اور کندوز میں3 ٹینک تباہ کر دیے۔ فرا ہ شہر کے قریب ایک جھڑپ کے دوران 5 نیٹو فوجی مارے گئے جب کہ ایک ٹینک تباہ کردیا گیا۔
افغان طالبان کے مطابق مقر کے علاقے میں ایک کارواں پر حملہ کر کے 3 گاڑیاں تباہ اور 4 فوجی ہلاک کر دیے گئے۔
پکتیا کے ضلع زرمت میں ایک خونریز لڑائی لڑی گئی جس میں 6امریکی فوجی ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ جھڑپ کے بعد قابض فوجیوں کی بمباری سے3خواتین سمیت 5طالبان جنگجو جان بحق  ہوگئے۔ طالبان نے دعوی کیا ہے جارح فوجیوں نے 3 خواتین سمیت 5عام شہریوں کو ان گھروں سے اٹھاکر لے گئے۔ زرمت میں ایک اور کارروائی کے دوران5 پولیس اہلکار ہلاک و زخمی کیے گئے۔
طالبان ترجمانوں کے مطابق ضلع سیدآباد اور صوبہ لوگر میں 10امریکی ہلاک ہوگئے جبکہ 3ٹینک تباہ کردیے گئے۔ غزنی کے ضلع اندڑ میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 4امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔
نورستان واماکی کے علاقے میں چوکی پر حملہ کرکے فوجی کمانڈرسمیت 6اہلکاروں کو مار دیا گیا۔ فاریاب چھلگری میں3 پولیس اہلکار قتل کر دیے گئے۔ اس سے قبل نورستان ہی میں ایک شدید جھڑپ کے نتیجے میں 12افغان وغیرملکی فوجی ہلاک ہوچکے تھے۔ مزیدبرآں طالبان نے گھات حملہ کرکے خفیہ ادارہ امنیت ملی کے دو اہلکاروں کو قتل کردیا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں