پیرس (بی بی سی) فرانس میں ایک اکتیس سالہ خاتون کو نقاب پہن کر گاڑی چلانے پر بائیس یورو کا جرمانہ کیا گیا ہے۔
تالِن (ايجنسياں) نیٹو کے وزرائے خارجہ نے استونیا کے دارالحکومت میں اپنے اجلاس کے دوران افغانستان کا کنٹرول اِسی سال افغان حکومت کو منتقل کرنے کا کام شروع کرنے سے اتفاق کیا ہے۔
پیرس (اے ایف پی) فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے ملک میں عوامی مقامات پر برقعہ اور نقاب استعمال کرنے پر پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بگوٹا (ايجنسياں) کولمبیا میں 2 ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے ہیں ۔ ہیلی کاپٹروں کے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک جنرل سمیت 6 فوجی ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
واشنگٹن (اردوٹائمز) امریکہ میں 80 فیصد عوام نے صدر بارک اوباما کی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔
واشنگٹن (اردوٹائمز) بلیک واٹرز کے سابق صدر پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں فردِ جرم عائد کردی گئى ہے۔
دہلی (پ ر) مسجد فتحپوری دہلی کے امام مفتی محمد مکرم نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو مذہبی بیداری کے ساتھ سیاسی اور سماجی بیداری کی بھی اشد ضرورت ہے پچھلے 60 سالوں میں مسلمانوں کی پسماندگی کی کئی وجوہات ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ہم میں موقع سے فائدہ اٹھا […]
آئس لینڈ میں آتش فشاں سے اٹھنے والی راکھ کے نتیجے میں یورپ کے مختلف ممالک میں پروازیں بدستور متاثر ہو رہی ہیں۔ ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ کچھ دنوں تک جاری رہنے کا خدشہ ہے۔
لندن(جنگ نیوز) سی آئی اے کی اندرونی ای امیلز سے پتہ چلا ہے کہ ایجنسی کا سابق سربراہ پورٹر گوس 2005ء میں ایک مشتبہ دہشت گرد کے ساتھ ممنوعہ طریقوں کی شہادت پر مبنی وڈیوٹیپس تباہ کرنے پر متفق تھا۔
ماسکو (اے پی پی) روسی سکیورٹی فورسز نے ریاست داغستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے.