80 فیصد امریکیوں کا اوباما حکومت پرعدم اعتماد

80 فیصد امریکیوں کا اوباما حکومت پرعدم اعتماد
people_meetingواشنگٹن (اردوٹائمز) امریکہ میں 80 فیصد عوام نے صدر بارک اوباما کی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔

امریکی ٹیلی ویژن کی جانب سے کئے جانے والے سروے کے مطابق 50 فیصد عوام نے رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت عوامی مسائل حاصل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ سروے کے مطابق صرف 20 فیصد عوام نے حکومت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے جبکہ 50 فیصد کا خیال ہے کہ حکومت منفی طریقہ کار سے انکی زندگیوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ عوامی رائے کے مطابق حکومت عوام سے جھوٹ بول رہی ہے جبکہ سیاستدان الیکشن مہم میں وعدے تو کرتے ہیں لیکن منتخب ہونے کے بعد وعدے بھول جاتے ہیں۔ سروے رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر اوباما اور انکی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کو موسم سرما میں ہونے والے انتخابات میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں