دبئی (العربية، ایجنسیاں) امریکی ریاست کونیٹیکٹ کے شہر مڈل ٹاؤن میں واقع ایک گیس پلانٹ میں ہونے والے زبردست دھماکے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک جبکہ بارہ کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
پٹنہ (ايجنسیاں) راجستھان کے لیاقت علی نے کبھی یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ ان کی دوسری شادی گلے کا پھندہ بن جائے گی اور انہیں ملازمت سے خارج کر دیا جائے گا۔ وہ محکمہ پولس میں ملازم ہیں اور انہوں نے مقصودہ خاتون سے دوسری شادی کی تھی۔ انہوں نے اپنی پہلی اہلیہ فریدہ […]
برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن کے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن اور رینڈسبرگ کے مئیر آندرياس بريٹنر (Andreas Breitner) نے کہا ہے کہ مساجد کے لاؤڈ اسپیکروں سے اذان دینے کے لئے کوئی بھی قانون رکاوٹ موجود نہیں ہے چنانچہ میونسپلٹی نے مساجد میں لاؤڈ اسپیکرز کی تنصیب کا اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔
کولمبو (بی بی سی) تمل باغیوں کے خلاف کامیاب مہم کے بعد صدر اور فوج کے سربراہ میں اختلافات پیدا ہو گئے تھے.سری لنکا میں کچھ اعلیٰ فوجی افسران کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے برطرف کر دیا گیا ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق مذکورہ افسران جبری ریٹائرمنٹ پر بھیجے گئے ہیں۔
پیرس (رضا چوہدری/نمائندہ جنگ) فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے درانسی کی مسجد کے امام حسن شلغمی کو فرانسیسی پارلیمنٹ کی طرف سے برقع پر پابندی کی سفارشات کے حق میں تقریر کرنے پر سخت مخالفت کا سامناکرنا پڑا۔
کولمبو (ایجنسیاں): سری لنکا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق صدارتی انتخابات میں صدر مہیندہ راجپکشے کی جیت ہو گئی ہے۔
فرانس کی ایک پارلیمنٹری کمیٹی نے منہ ڈھانپنے کے لیے اسلامی نقاب ڈالنے والی عورتوں پر جزوی پابندی کی سفارش کی ہے۔
واشنگٹن(خبررساں ادارے) وائٹ ہاؤس کے سابق انسداد دہشت گردی کے مشیر رچرڈ کلارک نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کے یمنی ونگ نے مغربی ممالک کے حساس مقامات پر حملوں مسافر طیاروں کو تباہ کرنے کیلئے خواتین خودکش حملہ آوروں کو تیار کرلیا ہے۔
امریکی نائب صدر جوزف بائیڈن نے کہا کہ اوباما انتظامیہ بلیک واٹر کے پانچ ملازمین کی قتل کے مقدمے میں بریت سے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی۔
ابوجا (خبرساں ادارے) نائیجیریا میں مسلح عیسائیوں کے حملوں میں 300 سے زائد مسلمان شہید اور 900زخمی ہوگئے۔ وسطی نائیجیریا کے شہر جوز میں اتوار کو مسجد کی تعمیر پر شروع ہونے والا تنازعہ مسلح تصادم میں تبدیل ہوگیا۔