سڈنی (جنگ نیوز) آسٹریلیا نے جعلی پاسپورٹ تیار کرنے میں مدد دینے کے الزام میں اسرائیلی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
مینگلور (ایجنسیاں) جنوبی بھارتی ریاست کرناٹک کے مغربی شہر مینگلور میں ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے وقت رن وے سے اتر کر حادثے کا شکار ہوگیا۔
لاس اینجلس(خبررساں ادارے) مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کا سبب بننے والا گستاخانہ پیج ’فیس بُک‘ سے ہٹادیا گیا ہے۔
مارسیلے (ايجنسياں) فرانس کے شہر مارسیلے میں تعمیر ہونے والی اس مسجد کا نام شہر کی مناسبت سے مارسیلے مسجد تجویز کیا گیا ہے۔ اس مسجد میں سات ہزار نمازیوں کی گنجائش ہو گی۔
نیو یارک (BBC) نیو یارک میں ٹائمز سکوائر پر نا کام بم حملے کے مقدمے کے اہم ملمز فیصل شہزاد کو منگل کے روز پہلی متربہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت میں جج نے استغاثے کی یہ درخواست منظور کر لی کہ فیصل شہزاد کو بغیر ضمانت کے حراست میں رکھا جائے۔
رائے پور (اے ایف پی) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دانتے واڈا میں ماﺅ نواز علیحدگی پسندوں نے بس بارودی سرنگ سے اڑا دی جس کے نتیجے میں 20 پولیس اہلکاروں سمیت 50 افراد ہلاک ہوگئے۔
سانتیاگو (اے ایف پی) چلی میں دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار پاکستانی سیف الرحمن کو فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد رہا کر دیا گیا تاہم وہ چلی نہیں چھوڑ سکے گا اور ہر 2 ہفتے بعد جج کے سامنے پیشی دینا ہوگی۔
نئی دہلی (اے ایف پی) بھارتی حکومت نے القاعدہ سے تعلق کے شبے میں سو تنظیموں پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں دہشت گرد قرار دیدیا۔
اسٹاک ہوم(اے ایف پی)شان رسالت میں گستاخی کا ارتکاب کرنے والے ملعون سویڈش باشندے کے گھر کو آگ لگانے کیلئے حملہ کیا گیا ہے جبکہ مذکورہ ملعون حملے کے وقت گھر میں موجود نہ ہونے کے باعث ایک بار پھر واصل جہنم ہونے سے بچ گیا ہے۔
لندن (BBC) پاکستانی نژاد خاتون بیرنس سعیدہ وارثی کو بدھ کے روز بنائی جانے والے کابینہ میں کنزرویٹیو پارٹی کا چیئرمین پرسن مقرر کیا گیا ہے۔