مارسیلے (ايجنسياں) فرانس کے شہر مارسیلے میں تعمیر ہونے والی اس مسجد کا نام شہر کی مناسبت سے مارسیلے مسجد تجویز کیا گیا ہے۔ اس مسجد میں سات ہزار نمازیوں کی گنجائش ہو گی۔
نیو یارک (BBC) نیو یارک میں ٹائمز سکوائر پر نا کام بم حملے کے مقدمے کے اہم ملمز فیصل شہزاد کو منگل کے روز پہلی متربہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت میں جج نے استغاثے کی یہ درخواست منظور کر لی کہ فیصل شہزاد کو بغیر ضمانت کے حراست میں رکھا جائے۔
رائے پور (اے ایف پی) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دانتے واڈا میں ماﺅ نواز علیحدگی پسندوں نے بس بارودی سرنگ سے اڑا دی جس کے نتیجے میں 20 پولیس اہلکاروں سمیت 50 افراد ہلاک ہوگئے۔
سانتیاگو (اے ایف پی) چلی میں دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار پاکستانی سیف الرحمن کو فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد رہا کر دیا گیا تاہم وہ چلی نہیں چھوڑ سکے گا اور ہر 2 ہفتے بعد جج کے سامنے پیشی دینا ہوگی۔
نئی دہلی (اے ایف پی) بھارتی حکومت نے القاعدہ سے تعلق کے شبے میں سو تنظیموں پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں دہشت گرد قرار دیدیا۔
اسٹاک ہوم(اے ایف پی)شان رسالت میں گستاخی کا ارتکاب کرنے والے ملعون سویڈش باشندے کے گھر کو آگ لگانے کیلئے حملہ کیا گیا ہے جبکہ مذکورہ ملعون حملے کے وقت گھر میں موجود نہ ہونے کے باعث ایک بار پھر واصل جہنم ہونے سے بچ گیا ہے۔
لندن (BBC) پاکستانی نژاد خاتون بیرنس سعیدہ وارثی کو بدھ کے روز بنائی جانے والے کابینہ میں کنزرویٹیو پارٹی کا چیئرمین پرسن مقرر کیا گیا ہے۔
اسٹاک ہوم(مانیٹرنگ ڈیسک) سوئیڈن کی ایک یونیورسٹی میں گستاخانہ خاکے بنانے والے ایک ملعون کارٹونسٹ پر طالبعلموں نے حملہ کر دیا۔
لندن (ايجنسياں) نو منتخب برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور نائب وزیراعظم نک کلیگ نے آئندہ پانچ سالوں کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں آئندہ پانچوں سالوں میں مشکل فیصلے کرنا ہونگے۔
پیرس (ایجنسیاں) فرانس کی پارلیمان نے مسلمان خواتین کے چہرے کے نقاب پر پابندی عاید کرنے کے لیے قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے جس سے اس ضمن میں قانون کے نفاذ کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔