
وزير اعظم گورڈن براو ن کیلئےفيصلہ کرنا مشکل ہوگيا ۔ برطانوی اخبار کے مطابق افغانستان ميں امريکی فوج کے کمانڈر جنرل ميک کرسٹل اور ديگر اہم کمانڈروں نے ہلمند ميں تعينات برطانوی فوجيوں کو قندھار منتقل کرنے کیلئےاقدامات کئے ہيں ۔ اخبار کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے برطانيہ ميں ايک تنازعہ کھڑا ہو جائے گا کيونکہ ہلمند ميں طالبان کے حملوں ميں 252 سے زائد برطانوی فوجی مارے جا چکے ہيں اور اب قندھار ميں طالبان کے خلاف مجوزہ آپريشن ميں برطانوی فوجيوں کو استعمال کر نے سے برطانوی عوام کا متوقع رد عمل سامنے آ سکتا ہے ۔ اعلیٰ برطانوی افسر نے اخبار کو بتايا کہ فوجيوں کو قندھار بھيجنے سے انکار پر امريکی مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا اور برطانوی وزير اعظم کیلئےيہ مشکل فيصلہ ہوگا۔
آپ کی رائے